وزیراعلی کی قیادت میں ترقی کرتا پنجاب قوم کے دل کی آواز بن چکا، فردوس عاشق اعوان

لاہور (آئی این پی ) معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعلی کی قیادت میں آگے بڑھتا، ترقی کرتا اور مافیا کوروندتا پنجاب قوم کے دل کی آواز بن چکا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹو ئٹر پر اپنے بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پنجاب حکومت نے عثمان بزدار کی پرعزم قیادت میں ایک اور بڑی کامیابی سمیٹ لی، محکمہ معدنیات پنجاب نے مالی سال 2020-21 میں رائلٹی کی مد میں ریکارڈ وصولیاں کیں۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار کی قیادت میں محکمہ معدنیات نے تاریخی کامیابی سمیٹتے ہوئے پہلی بار 10.19 ارب روپے کی ریکارڈ وصولیاں کیں، ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 58 کروڑ روپے وصول ہوئے، بزدار حکومت ہر محکمہ میں اصلاحات لیکر آئی ہے، جس کے ثمرات سے قوم مستفید ہو رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close