کراچی(آئی این پی)وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ ایگزون نے شاہدخاقان اورمفتاح اسماعیل کے الزامات مسترد کر دئیے،ٹوئٹر پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ شاہدخاقان اور مفتاح اسماعیل کے بے بنیاد الزامات پر ایگزون موبل کو خط لکھا تھا جس کاجواب موصول ہوگیا ہے، نجی ٹی وی کے مطابق علی زیدی نے کہا کہ ایگزون کیمطابق ایسے الزام سرمایہ کاری کی راہ میں رکاوٹ ہیں ایگزون نے شاہدخاقان اور مفتاح اسماعیل کیخلاف شکایت درج کرائی،انہوں نے کہا کہ ایگزون موبل کا جواب وزیراعظم کے دفتر کو بھجوا دیا ہے دفترسے عباسی و مفتاح کے الزامات کی تحقیق کی درخواست کی ہے اپنے آقائوں کا مال حرام بچانے کیلئے دونوں نے پاکستان کاچہرہ مسخ کیا وقت آگیا ہے کہ ان سے پوچھا جائے،وفاقی وزیرنے لکھا کہ نیب کا کہناہے آرایف پی کے مطابق ایف ایس آریوٹرمینل173ہزارکیوبک کا ہونا چاہیے آرایف پی کی خلاف ورزی کرتے ہو ئے140ہزارکیوبک میٹرسے بھی کم کاٹرمینل لایاگیا، مفتاح نے اپنے بھائی مقصود کو پورٹ قاسم اتھارٹی کارکن اسی لیے بنوایا؟ مفتاح ایس ایس جی سی کے چیئرمین رہے،علی زیدی نے مزید لکھا کہ اسٹیٹ بینک نے ان کے اکائونٹ میں 434ملین کی مشکوک ٹرانزیکشن رجسٹرکیں سمجھ آ رہا ہے کہ دونوں بدعنوان مسخروں نے پاکستان کی ساکھ پر کیوں حملہ کیا سارے حربے شریفوں کو بچانے کیلئے ہی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں