لاہور (آئی این پی) پنجاب میں کورونا کی چوتھی لہرشدت اختیار کرنے کے خدشے کے پیش نظر تمام سرکاری اسپتالوں میں الرٹ جاری کر دیا گیا ہے،تفصیلات کے مطابق وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے صوبے میں کورونا کی چوتھی لہرشدت اختیار کرنے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے تمام سرکاری اسپتالوں میں الرٹ جاری کر دیا ہے،ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ کوروناکی چوتھی لہر خطرناک حدتک مریضوں کومتاثرکررہی ہے اور اموات کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہورہاہے جبکہ مثبت کیسزکی شرح میں مسلسل اضافہ ہورہاہے،صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ تمام سرکاری اسپتال طبی سہولیات کی تفصیلات پیش کریں، سرکاری اسپتالوں میں طبی سہولیات میں اضافہ کیاجارہاہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں