وفاقی حکومت نے ملک میں کورونا وباء کے پھیلائو کے پیش نظر ایس او پیز میں تبدیلی کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے ملک میں کورونا وباء کے پھیلائو کے پیش نظر ایس او پیز میں تبدیلی اعلان کر دیا، جس کے تحت مارکیٹیں رات 8 بجے کے بعد کھولنے پر پابندی ہو گی، ہفتے میں دو چھٹیاں اور 3اگست سے 31اگست تک مختلف علاقوں میں لاک ڈائون لگایا جائے گا ، پیر کو وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ میڈیا بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں کورونا وباء کا تیزی سے پھیلائو ہو رہا ہے اور ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے جبکہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کی منظوری سے کچھ فیصلے کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی صحت کے ساتھ ساتھ ان کے روزگار کی حفاظت بھی کرنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ مارکیٹوں کے اوقات کار رات 10 سے کم کر کے 8 بجے تک کئے جا رہے ہیں، ان ڈور ڈائننگ بند کرنے اور ٹیک اوے کی سہولت 24گھنٹے دستیاب ہو گی، پبلک ٹرانسپورٹ پر مسافروں کی تعداد 50فیصد کرنے، ہفتے میں دو روز چھٹی کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور چھٹی کس دن کرنی ہے یہ فیصلہ صوبے خود کریں گے،دفاتر میں بھی 50فیصد عملے کی حاضری یقینی بنانے اور مختلف شہروں میں 3 سے 31 اگست تک بندشیں لگا رہے ہیں جبکہ نئے ایس او پیز کا اطلاق منگل 3 اگست سے ہو گا۔(اح+م ا)

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close