نور مقدم قتل کیس، ملزم ظاہر جعفر کا کیا ہو گا؟عدالت نے اہم فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد (پی این آئی ) نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملز م ظاہر جعفر کو تفتیش مکمل ہونے پر 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔عدالت نے ملزم کو 16اگست کو ڈیو ٹی مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرنے کا حکم بھی جاری کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں نور مقدم قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ وفاقی پولیس نے جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ملزم ظاہر جعفر کوسخت سکیورٹی حصار میں ایڈیشنل سیشن جج سائشتہ کنڈی کی عدالت میں پیش کیا۔سماعت کے دوران سیشن جج سائشتہ کنڈی نے ملزم سے سوال کیا کہ کیا عدالت میں کچھ کہنا چاہتے ہو؟ ، جس پر ظاہر جعفر نے کہا کہ میرے وکیل بات کریں گے۔پولیس کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم سے تفتیش مکمل ہو چکی ہے، ہم جو ڈیشل ریمانڈ چاہتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close