سب کچھ ہی مہنگا ہو گیا، مہنگائی کی شرح کے نئے سرکاری اعداد و شمار جاری کر دیئے گئے

اسلام آ باد (آئی این پی ) جولائی 2020 میں مہنگائی کی شرح 9.3 فیصد تھی اور جون 2021 میں یہ شرح 9.7 فیصد رہی جب کہ جولائی 2021 میں مہنگائی کی شرح 8.40 فیصد رہی۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ جون کے مقابلے جولائی میں شہروں میں ٹماٹر 82.4 فیصد مہنگے ہوئے اور جولائی میں ماہانہ بنیادوں پر پیاز 32.5 فیصد مہنگا ہوا جب کہ گھی 6.7 اور کوکنگ آئل 6.5 فیصد مہنگا ہوا، جولائی میں سالانہ بنیادوں پر گھی 32.85 فیصد مہنگا ہوا۔ رپورٹ کے مطابق چینی 5.08 ،آلو اور دال چنا 4.89 فیصد مہنگے ہوئے، کوکنگ آئل 31.7 فیصد مہنگا ہوا اور جولائی 2020 کے مقابلے میں انڈے 24 فیصد مہنگے ہوئے، جب کہ اسی عرصے میں چینی 23 فیصد مہنگی ہوئی۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیاہیکہ ایک سال میں مصالحہ جات 16.7 فیصد مہنگے ہوئے اور جولائی 2020 کے مقابلے آٹا 14.9 فیصد مہنگا ہوا جب کہ ایک سال میں دودھ،گوشت اور مکھن 13 فیصد سے زائد مہنگے ہوئے۔ اس کے علاوہ جولائی میں سالانہ بنیادوں پر بجلی چارجز 21.72 فیصد بڑھ گئے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں