خیبر پختونخوا میں اہم ترین عہدے پر نئی شخصیت نے حلف اٹھا لیا

پشاور (آئی این پی ) خیبر پختونخوا کے محتسب سید جمال الدین شاہ نے عہدے کا حلف اٹھا لیا، گورنر خیبر پختونخواہ شاہ فرمان نے سید جمال الدین شاہ سے بحثیت صوبائی محتسب خیبر پختونخواعہدے کا حلف لیا۔ گورنرہاوس پشاور میں صوبائی محتسب کی تقریب حلف برداری ہوئی، گورنرخیبر پختونخواہ شاہ فرمان نے سید جمال الدین شاہ سے بحثیت صوبائی محتسب خیبرپختو نخوا انکے عہدہ کا حلف لیا، گورنرنے صوبائی محتسب سید جمال الدین شاہ کو نئی ذمہ داریوں پر مبارکباد دی اور نیک تمناں کا اظہارکیا۔ تقریب حلف برداری میں صوبائی وزرا عاطف خان، شوکت یوسفزئی، فضل شکور خان، ایڈووکیٹ جنرل پشاور، انتظامی سربراہان کے علاوہ دیگر شریک ہوئے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close