کراچی (پی این آئی) سندھ حکومت نے صوبے میں ویکسی نیشن کے عمل کو آسان بنانے کےلئے کراچی میں 10 ویکسینیشن مراکز 24 گھنٹے کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔صوبائی حکومت کی جانب سے ایک اعلان میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں ویکسی نیشن کے 10 بڑے مراکز 24 گھنٹے کام کریں گے، ویکسینیشن مراکز میں آنے والے لوگوں کی بڑھتی ہوئی تعداد سے نمٹنے کے لیے مناسب طبی عملہ اور ویکسین خوراک فراہم کر دی گئی ہے جہاں 24 گھنٹے ویکسینیشن کی خدمات فراہم کی جائیں گی ۔جن مراکز میںچوبیس گھنٹے خدمات فراہم کی جائیں گی ان میں ڈی او ڈبلیو یونیورسٹی کا اوجھا کیمپس ، خالق دینا ہال ، جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر (جے پی ایم سی) ، چلڈرن ہسپتال کراچی ، نیو کراچی ہسپتال ، قطر ہسپتال ، مراد میمن گوٹھ ہسپتال ، کورنگی کا سرکاری ہسپتال، بلاک فائیو اور لیاری کالج شامل ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں