کورونا کی چوتھی لہر نے اسلام آبا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، کتنی گلیاں سیل کر دی گئیں؟

اسلام آباد (پی این آئی) اسلام آباد میں کورونا کی چوتھی لہر کا دباؤ بڑھتا چلا جا رہا ہے۔ شہر میں 600 گھروں میں کورونا کے دو ہزار کیسز سامنے آگئے ہیں جس کے باعث ضلعی انتظامیہ نے تمام 600 گھروں کو قرنطینہ کرتے ہوئے 40 گلیوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیاہے۔ اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات کے مطابق ان گھروں میں وہ لوگ کورونا میں مبتلا ہوئے ہیں جنہوں نے ویکسی نیشن نہیں کرائی تھی۔ قرنطینہ کیے گئے گھروں کے باہر سیکیورٹی تعینات کردی گئی ہے جب کہ ٹیسٹنگ کا عمل بھی جاری ہے۔ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری کیے جانےوالے اعلامیے کے مطابق سیکٹر جی ٹین تھری کی چار گلیوں کو سیل کیا گیا ہے۔ سیکٹر ایف الیون تھری کی دو، جی 13 ٹو کی سات، ای الیون فور کی تین، آئی ٹین ٹو کی دو، جی نائن فور کی دس، آئی ایٹ فور کی چار، آئی ٹین ون کی دس اور جی پندرہ کی ایک گلی کو سیل کیا گیا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں