دو بار وزیر اعظم بننے کی پیش کش کی گئی، شہباز شریف کا دعویٰ

اسلام آباد (پی این آئی) ن لیگ کے صدراور سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ ماضی میںانہیں دو بار وزارت عظمیٰ کی پیشکش کی گئی ، موجودہ دور کے راز سینے میں دفن، پارٹی سے استعفیٰ دیا نہ منظر سے غائب ہوا۔ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ سے قومی مصالحت چاہتا ہوں ، ہم فرشتے نہیں نواز شریف سے بھی ماضی میں غلطیاں ہوئی ہونگی، وہ انسان ہیں آدمی جذبات میں آکر باتیں کرجاتا ہے ، آگے بڑھیں اورعوام کے دکھوں کا مداوا کریں ،جتنی سپورٹ عمران خان کو ملی اس کا 30واں حصہ کسی اور کو ملا ہوتا تو آج ملک کے حالات کچھ اور ہوتے، شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان نے فوج کیخلاف زہر اُگلا ، ماضی میں پرویز مشرف کے اپنے فیصلے تھے ادارے کا اس میں کوئی عمل دخل نہیں تھا،2018ء الیکشن میں بہتر اجتماعی حکمت عملی بناتے تو شاید نواز شریف چوتھی بار وزیراعظم ہوتے، جنرل باجوہ کی توسیع میں عمران خان کی خالی نااہلی نہیں بدنیتی بھی تھی کہ معاملہ سپریم کورٹ گیاان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی طبیعت بہتر نہیں،چیئرمین نیب کی توسیع پر مشاورت سے فیصلہ کرینگے، LNG معاہدے میں ایک سال کے اندر اربوں ڈالر اضافی ادا کرنا پڑیںگے ، پی ڈی ایم ٹوٹنے کا گلہ مجھ سے نہ کریں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں