پابندی کے باوجود پی ٹی آئی کے ایم این اے کے گھر شادی کی تقریب

کراچی (پی این آئی) کورونا کے پھیلاؤ میں شدت کے باعث سندھ حکومت کی جانب سے پابندی کے باوجود کراچی ڈیفنس فیز 6 خیابان راحت میں تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اسلم خان کے گھر میں شادی کی تقریب ہوئی۔اس حوالے سے جب پوچھا گیا توپی ٹی آئی رہنما اسلم خان نے کہا ہے کہ ان کی بیٹی کی شادی کی تقریب ہے، جو گھر پر رکھی ہے۔انہوں نے کہا کہ صرف خاندان اور قریبی عزیز و اقارب کو بلایا تھا، کورونا وبا کی وجہ سے بڑی تقریب نہیں رکھی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close