اپنے بیان پر معذرت خواہ ہوں اور آپ کی فیملی سے بھی معذرت کا طلب گار ہوں، نذیر چوہان نے فون کرکے شہزاد اکبر سے معافی مانگ لی

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) جہانگیرترین گروپ کے رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان نے وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب و داخلہ مرزا شہزاد اکبر سے فون پر بھی معذرت کرلی۔ گرفتار ایم پی اے نذیرچوہان کاشہزاداکبر سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں انہوں نے اپنے بیان پر مشیر داخلہ سے معذرت کی۔ نذیر چوہان کا کہناتھاکہ اپنے بیان پر معذرت خواہ ہوں اور آپ کی فیملی سے بھی معذرت کا طلب گار ہوں۔ شہزاد اکبر نے جواب دیا کہ آپ نے ایک غلط چیز کو سیاسی طورپر اچھالا۔ صوبائی وزیرفیاض الحسن چوہان نے دونوں رہنماو¿ں میں رابطہ کروانے میں اہم کردار ادا کیا۔اپنے بیان پر معذرت خواہ ہوں اور آپ کی فیملی سے بھی معذرت کا طلب گار ہوں، نذیر چوہان نے فون کرکے شہزاد اکبر سے معافی مانگ لی

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close