ترجمان سندھ حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ

کراچی(آئی این پی)ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے پٹرول کی قیمت میں اضافے کی مذمت کرتے ہوئے وفاق سے فوری طور پر قیمت میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کر دیا، تفصیلات کے مطابق مرتضی وہاب نے ردعمل میں کہا کہ عوام نے بدترین مہنگائی کے باعث قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا ہے نااہل حکومت ایک طرف معیشت کی مضبوطی کے دعوے کررہی ہے،انہوں نے کہا کہ حکومت دوسری جانب عوام پرمعاشی بوجھ ڈال رہی ہے مہنگائی سے دوچارعوام کا جینا محال ہو گیا ہے،ترجمان نے کہا کہ سلیکٹڈحکومت کوغریب عوام کی کوئی پرواہ نہیں عوام دشمن حکمران اپنی شاہ خرچیاں اور مراعات کم کرنے پر تیار نہیں پی ٹی آئی حکومت نے کوئی ایک وعدہ وفانہیں کیا،انہوں نے کہا کہ مہنگائی ختم کرنے کے دعویدار آئے روز عوام پرمہنگائی کے بم گرارہے ہیں ادارہ شماریات کی رپورٹ نااہلوں کامنہ چڑارہی ہے خداراملکی عوام پررحم اوراپنی پالیسیوں پرنظر ثانی کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close