کرپشن کیسز میں قید ن لیگی رہنمائوں کی رہائی میں مریم نواز کا کیا کردار تھا؟ سینئر اینکر پرسن ارشد شریف کا بڑا دعویٰ

اسلام آباد (پی این آئی )معروف اینکر پرسن ارشد شریف نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی جلد صحت یابی کے لیے پیغام ٹوئٹر پر شیئر کردیا اور ساتھ ہی ساتھ مریم نواز کی سیاسی حکمت علی کے بارے میں حیران کن بات بتا دی ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند روز سے مریم نواز کورونا وائرس کا شکار ہو کر گھر میں قرنطینہ ہیں ۔ان کو کھانسی اور بخار کی بھی علامات ظاہر ہوئی ہیں۔اینکر پرسن نے مریم نواز کی جلد صحت یابی کے لیے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ مسلم لیگ ن کو سیاسی دشمنوں سے لڑنے کے لیے مریم نواز جیسی مضبوط رہنما کی اشد ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ آپ کی حکمت عملی سے پارٹی کے ساتھیوں کو جیل سے ر ہا ہونے میں کامیابی ملی اور اس کے ساتھ ساتھ کرپشن کیسز میں قید آپ کی فیملی کے کمزور ممبرز کو بھی رہائی ملی ۔کرپشن کیسز میں قید ن لیگی رہنمائوں کی رہائی میں مریم نواز کا کیا کردار تھا؟سینئر اینکر پرسن ارشد شریف کا بڑا دعویٰ

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close