کراچی (پی این آئی) ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خدارا عوام پر رحم اور اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کریں۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکےاعلان پر ردِ عمل دیتےہوئے بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ نا اہل وفاقی حکومت معیشت کی مضبوطی کےنام نہاد دعوے کرتی ہے، وفاقی حکومت عوام پر معاشی بوجھ ڈال رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی سے دوچار عوام کا جینا محال ہوگیا ،تحریک انصاف حکومت نے کوئی ایک وعدہ وفا نہیں کیا، مہنگائی ختم کرنے کے دعویدار روز منہگائی کے بم گرا رہے ہیں، خدارا عوام پر رحم اور اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کریں، پیٹرول کی قیمت میں حالیہ اضافہ واپس لیا جائے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں