نور مقدم کیس، ملزم ظاہر جعفر بچ نہیں سکتا، وزیراعظم عمران خان نے بھی یقین دہانی کر ادی

اسلام آباد(پی این آئی)ایک لائیو کالر نے نور مقدم کیس پر بات کی ،وزیر اعظم نے کہا کہ میں صرف اتنا یقین دلاتا ہوں کہ کوئی شخص طاقت یا امریکی شہریت کے نام پر اس کیس سے بچ نہیں پائے گا، جیسے افغان سفیر کی بیٹی کے کیس میں پولیس نے ایک ایک لمحے کی حرکت کو ٹریس کیا کہ سلسلہ کب گھر سے نکلی ، کس ٹیکسی میں بیٹھی ، کون ڈرائیور لے کر گیا ، کہاں کہاں گئی ، پولیس نے ایک ایک شخص کو پکڑ کر معاملہ واضح کر دیا اسی طرح نور مقدم کیس کی ایک ایک چیز کو دیکھا جا رہا ہے اور میں ذاتی طور پر معاملے کو مانیٹر کر رہا ہوں ۔ کوئی سزا سے بچ نہیں پائے گا۔ ماحولیات پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ میں سب سے درخواست کروں گا کہ ہر شخص ایک ایک درخت ضرور لگائے ، میٹرو اور اورنج ٹرین بنانا کوئی بڑی بات نہیں ، آپ کے پاس پیسے ہوں ، آپ چار سال تک اشتہار دکھاتے رہیں ، پیسے دیں اور میٹرو یا اورنج بنا لیں ، لیکن لانگ ٹرم پلانگ کیلئے درخت لگائیں اور ماحولیات کو بچائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close