مزدور لوہاپگھلانےوالی بھٹی میں گرکر جل کر راکھ بن گیا

اسلام آباد (پی این آئی )مزدور لوہا پگھلانے والی بھٹی میں مزدور جل کر خاکستر ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے مناول میں لوہا پگھلانے کی بھٹی میں مزدور کر کر جاں بحق ہونے کی ویڈیو سامنے آگئی ۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مناوال میں واقعہ بابری سٹیل انڈسٹری میں مزدور لوہے پگھلانے والے والی بھٹی میں سکریب ڈالنے کے دوران اندر جا گرا جس کے بعد ایک شعلہ بلند ہوا اور وہاں موجود باقی مزدوروں میں افراتفری مچ گئی ۔ نجی ٹی وی مطابق بھٹی کےاطراف حفاظتی جنگلہ نہ ہونےکےباعث مزدور گرا۔فیکٹری انتظامیہ نے4روز قبل پیش آنیوالےواقعے کوچھپایا۔ انتظامیہ نے ملازمین کودھمکی دی کہ حادثہ کابتایاتونوکری سے فارغ کردیاجائیگا،فیکٹری انتظامیہ نے مزدورکےلواحقین کوپیسےدیکرمعاملہ رفع دفع کردیا۔مناواں پولیس 4 روز تک واقعے سے لاعلم رہی۔ پولیس کے مطابق مزدور ظہیرعباس کےلواحقین کارروائی نہیں کرواناچاہتے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close