غریبوں کیلئے مفت راشن کا نظام رائج کر نے کا فیصلہ، 10 ارب روپے رکھ دیئے گئے

پشاور (آئی این پی ) خیبرپختونخوا میں غریب طبقے کے لیے فوڈ باسکٹ پروگرام شروع کیا جائیگا، پروگرام کے لیے 10 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، وزیراعلی نے کہا ہے غریب طبقے کے لیے تاریخی اقدامات اٹھا رہے ہیں،خیبر پختونخو امیں صحت کارڈ کے کامیاب مںصوبے کے بعد حکومت نے غریب و متوسط طبقے کیلیے راشن کارڈ متعارف کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ خیبر پختونخوا میں غریب طبقہ کی ضروریات پوری کرنے کے لیے صوبائی حکومت فوڈ پروگرام شروع کررہی ہے، وزیراعلی کہتے ہیں نقد پیسوں کی بجائے لوگوں کو ان کی دہلیز پر راشن مہیا کریں گے۔ صوبے میں غریب افراد کو گندم کی فراہمی کیلیے بھی الگ سے 10 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں ،شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کے غریب پرور اقدامات قابل ستائش ہیں حکومت مزید بھی اقدامات اٹھائے۔ فوڈ پروگرام کے تحت صوبائی حکومت کی جانب سے ضرورت مند افراد کو ہرماہ مفت راشن فراہم کیا جائیگا۔ مہنگائی کا شکارعوام کے لئے حکومت کی جانب سے راشن کارڈ کا فیصلہ احسن اقدام ہے، پہلے مرحلے میں 4 اضلاع کے غریب و مستحق گھرانوں کو یہ کارڈ دیا جائے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close