ایک بار پھر اسمارٹ لاک ڈاؤن کی خبر سنا دی گئی لیکن کب ؟

لاہور (آئی این پی ) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کورونا کیسز میں اضافہ ہوا تو پھر اسمارٹ لاک ڈاون کرنا پڑسکتا ہے، عوام کی زندگیوں کے تحفظ کیلئے ہر ضروری اقدام اٹھایا جائے گا ،پنجاب حکومت شہریوں کو کورونا کی چوتھی لہر سے بچانے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔اپنے بیان میں وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ حکومت شہریوں کو کورونا کی چوتھی لہر سے بچانے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے، شہریوں کی حفاظت کے لئے حکومت نے گائیڈ لائنز جاری کی ہیں، حکومتی ہدایات پر عمل شہریوں کے مفاد میں ہے، ایس او پیز پر عمل کر کے شہری نہ صرف خود کورونا سے محفوظ رہ سکتے ہیں بلکہ دوسروں کو بھی محفوظ بنا سکتے ہیں۔ عثمان بزدار نے کہا کہ کورونا سے بچا وکے لئے ویکسین لگوانا سب سے موثر ہے، کورونا کی چوتھی لہر کے باعث مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، خدانخواستہ کورونا کے مثبت کیسوں کی شرح میں اضافہ ہوا تو ایک بار پھر اسمارٹ لاک ڈان کرنا پڑسکتا ہے، پابندیوں سے بچنے کے لئے شہریوں کو احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے، کورونا کی موجودہ صورتحال کے باعث شہریوں کو سنجیدگی دکھانا ہوگی، شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ ماسک کا استعمال کریں اورسماجی فاصلے برقرار رکھیں، ہر ایک کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا، عوام کی زندگیوں کے تحفظ کیلئے ہر ضروری اقدام اٹھایا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close