نافرمان بیٹے نے بیوی کے ساتھ مل کر 80 سالہ والدکو تشددکا نشانہ بنا دیا

اسلام آباد (پی این آئی )بدبخت اور نافرمان بیٹے کا بیوی کیساتھ مل کر اپنے 80سالہ والد پر تشدد ، باپ انصاف کے لیے عدالت پہنچ گیا ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقہ رائیونڈ کے رہائشی لال دین نے اپنے بیٹے کے تشدد کیخلاف اپنے سے رجوع کر لیا ہے ۔ 80سالہ لال دین اپنے وکیل کیساتھ سیشن عدالت پیش ہوا جہاں انہوں نے کیاہے کہ میں نے سخت دھوپ محنت مزدوری کر کے اپنے بیٹے کو پال کر بڑا کیا اور پھر اس کی شادی کروائی وہ آج میرے بڑھاپے کا سہارا بننے کی بجائے میری نافرمانی کرنے لگا ہے ، وہ اپنی بیوی کیساتھ مل کر میرے اوپر تشدد کرتے ہیں ۔ لال دین نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ قانون کے مطابق میرے بیٹے کو سزا دی جائے ۔ سیشن عدالت نے کیس کی سماعت کا اختیار نہ ہونے کی بنا ء پر معاملہ ڈپٹی کمشنر لاہور کو بھجوا دیا جبکہ ڈی سی نے ایس پی رائیونڈ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close