میٹرک اور انٹر میں کون پاس کون فیل؟ پالیسی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

لاہور (پی این آئی) میٹرک اور انٹر میں کون پاس کون فیل؟ پالیسی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب نے انٹرمیڈیٹ اور میٹرک امتحانات 2021 کے لیے پالیسی جاری کردی۔اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق امیدواروں کو اختیاری مضامین کے تمام پرچے لازمی پاس کرنا ہوں گے۔ اس میں کہا گیا کہ اختیاری مضامین میں حاصل نمبرز ہی لازمی مضامین کے نمبرز شمار کیے جائیں گے۔ یہ بھی بتایا گیا کہ سیکنڈ ایئر کے اختیاری مضامین میں حاصل نمبرز فرسٹ ایئر کے مضامین کے نمبرز شمار ہوں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پارٹ ون کے مارکس امپرومنٹ کے لیے امیدواروں کو صرف اختیاری مضامین کے پرچے دینا ہوں گے۔ اس میں یہ بھی کہا گیا کہ میٹرک کے طلبا کو مارکس امپرومنٹ کے لیے اختیاری مضامین کے ساتھ ریاضی کا پرچہ دینا ہوگا۔ محکمہ ہائیر ایجوکیشن کے مطابق اختیاری مضامین کے تمام پرچوں میں فیل ہونے کی صورت میں دوبارہ امتحان دینا پڑے گا۔ اختیاری مضامین پاس کرنے والے امیدواروں کو پریکٹیکل کے 50 فیصد نمبرز دیے جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں