اہم ترین پیش رفت، پی ڈی ایم اور حکومت میں اتفاق ہو گیا

کراچی (پی این آئی) پی ڈی ایم اور حکومت کے درمیان کم از کم ایک معاملے پر تو اتفاق ہو گیا ہے کہ کورونا کی بڑھتی شدت کے پیش نظر کراچی میں جلسہ نہ کیا جائے۔ اسی لیے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے کراچی میں ہونے والا 13 اگست کا جلسہ مؤخر کردیا۔ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث جلسہ مؤخر کیا ہے۔پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے کراچی میں جلسے کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ 24 گھنٹوں میں کراچی میں 2632 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close