آج سے پاکستان کے اندر فضائی سفر کے لیے کڑی شرط نافذ کر دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان میں کورونا وائرس کے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر اندرون ملک فضائی سفر پر پابندی آج اتوار سے نافذ ہو گئی ہے۔ پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے خطرے کے پیش نظر این سی او سی نے جمعے کو پاکستان کے تمام سیاحتی مقامات پر جانے والے 30 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد پر بغیر ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے سفر اور ہوٹل بکنگ پر عائد پابندی کو یقینی بنانے کے لیے احکامات جاری کیے تھے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close