بلاجواز غیر اعلانیہ چار گھنٹے بجلی بند،علاقہ مکین گرمی سے نڈھال

جیکب آباد(آن لائن) جیکب آبادکے لوڈشیڈنگ سے مستثنی فیڈر پر بلاجواز غیر اعلانیہ چار گھنٹے بجلی بند،علاقہ مکین گرمی سے نڈھال ،پی ڈی سی بجلی کی بندش سے لاعلم ،سیپکو شکایتی سیل سکھر نے شکایت درج نہ کی ،تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں شدید گرمیں سیپکو کی جانب سے بجلی کی ندترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ختم نہ ہو سکا ہے جس کی وجہ سے شہری سخت پریشان ہیں لوڈشیڈنگ سے مستثنی فیڈرپر بھی بلاجواز غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کرنے کی شکایات اب معمول بنتی جا رہی ہیںجیکب آباد کے سٹی ون فیڈر جو کہ لوڈشیڈنگ فری ہے پر30جولائی جمعہ کے روز شام چار بجے سے آٹھ بجے تک بجلی بند کی گئی بجلی کی طویل بندش کے باعث شہری گرمی سے نڈھال ہو گئے پی ڈی سی سکھر بھی جیکب آباد کے سٹی ون فیڈر پر بجلی کی بند ش کے متعلق لاعلم رہا صارفین کی جانب سے بجلی کی بندش کے متعلق سیپکو شکایتی سیل سکھر کو شکایت کی گئی تو موجود یاسر عباس نے شکایت درج کرنے سے انکار کردیا سیپکو کی ایسے ناروا سلوک پر نصیر احمد ،ظفر علی ،منور اور دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ سیپکو شکایتی سیل سکھر کا فون نمبر عموما مصروف رہتا ہے اگر نمبر لگ جائے تو شکایت درج نہیں کی جاتی چیف سیپکو جیکب آباد کے سٹی ون ایکسپریس فیڈر پر بجلی کی لوڈشیڈنگ ،شکایتی سیل سکھر کے عملے کے خلاف نوٹس لیکر کاروائی کریں سیپکو عملے کو صارفین کے ساتھ بہتر طریقے سے پیش آنے کی ہدایت کی جائے بل دینے والے صارفین سے سیپکو عملے کا رویہ قابل افسوس ہے لوڈشیڈنگ فری فیڈر سٹی ون پر چار گھنٹے بلاجواز بجلی کی بندش کی تحقیقات کروائی جائے اورغفلت کے مرتکب افسران و عملے کے خلاف کاروائی کی جائے دوسری جانب جیکب آباد گرڈ انچارج کے مطابق جمعہ کو سٹی ون فیڈر کی بجلی 4:45پر بند ہوا اور آٹھ بجے بجلی بحال ہوئی تین گھنٹے بیس منٹ بجلی بند رہی دو گھنٹے سیپکو عملے کے مطابق لاکڑا بازار میں تار کی مرمت کا کام کیا گیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close