پاکستان پیپلز پارٹی کا پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر شدید ردعمل

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدرسینیٹر شیری رحمان نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں پیٹرول کی قیمتیں بلند ترین سطح پر آ گئیں ہیں،پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد نئی قیمت 119 روپے 80 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے،بجٹ کے بعد تیل کی قیمتوں میں تیسری بار اضافہ کیا گیا ہے، شیری رحمان نے کہا کہ اب اگر عالمی منڈی کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ کیا ہے تو گزشتہ 2 بار قیمتوں میں اضافے کی وجہ کیا تھی؟ہر روز کسی نے کسی چیر کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی جاتی ہے،پہلے ہی عوام اس حکومت میں مہنگائی کی وجہ سے پریشان ہے،انہوں نے کہا کہ کیا حکمرانوں کو مہنگائی کی سونامی بنی گالا کے پہاڑوں سے نظر نہیں آتی؟ اپنی نااہلی کی سزا یہ حکومت عوام کو دے رہی ہے، حکومت عوام پر اب رحم کرے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں