کم عمرافراد کی کورونا ویکسینیشن شروع کرنے پر غور، حتمی فیصلہ آئندہ ہفتے متوقع

اسلام آباد (آئی این پی)حکومت پاکستان نے کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر 18سال سے کم عمرافراد کی کورونا ویکسینیشن شروع کرنے پر غور،حتمی فیصلہ آئندہ ہفتے ہوگا،تفصیلات کے مطابق حکومت نے کورونا ویکسی نیشن مزید تیز کرنے کیلئے مختلف آپشنز پر غور کرنا شروع کردیا ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ 18 سال سیکم عمرافراد کی کورونا ویکسینیشن شروع کرنے پر غور کیا جارہا ہے ، اس حوالے سے مشاورت جاری ہے ، ویکسی نیشن سے متعلق حتمی فیصلہ آئندہ ہفتے ہوگا،پہلے مرحلے میں 15سے18سال کے افراد کی ویکسی نیشن اور دوسرے مرحلے میں 12سے 15سال کے بچوں کی ویکسی نیشن پر غور ہورہا ہے،ذرائع کے مطابق نادراسے18سال سے کم عمرافرادکی ویکسی نیشن پرمشاورت ہوگی، آزادکشمیر،جی بی سمیت24بڑے شہراولین ترجیح ہیں، شہریوں کی حوصلہ افزائی سے ویکسی نیشن مہم کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں