شہزاد اکبرکا ختم نبوت پر ایمان ہے، ان کا عقیدہ کلئیرہوگیا، نذیر چوہان کے دل میں شدید تکلیف، ہسپتال میں شہزاد اکبر سے معافی کی ویڈیو ریکارڈ کرا دی

لاہور (پی این آئی)شہزاد اکبرنے کہا میں ختم نبوت پر یقین رکھتا ہوں، انہوں نے اپنا عقیدہ کلیئر کر دیا، مجھے کسی کو کافر کہنے کا حق نہیں، میرے بیان سے کسی کی دل آزاری ہوئی تو معافی مانگتا ہوں، طبیعت ناسازی کے باعث اسپتال منتقل ہونے کے بعد نذیر چوہان نے ویڈیو پیغام جاری کر دیا- تفصیلات کےمطابق پی ٹی آئی کے رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی ںذیر چوہان نے دل کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل ہونے کے بعد اپنا ویڈیو پیغام جاری کیا ہے، اس پیغام میں انہوں نے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شہزاد اکبر پر لگائے گئے الزامات پر معافی مانگ لی ہے- انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ شہزاد اکبر صاحب نے کہا ہے کہ میں ختم نبوت پر یقین رکھتا ہوں، انہوں نے اپنا عقیدہ کلیئر کر دیا، میں کسی شخص کو کافر کہتا ہوں، نہ مجھے اس کا حق ہے- انہوں نے کہا کہ اگر میرے بیان سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو میں معافی مانگتا ہوں-واضح رہے کہ پی ٹی آئی رکن صوبائی اسمبلی نذیر چوہان کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی ہے، طبیعت ناساز ہونے کے باعث نذیر چوہان کو پی آئی سی منتقل کردیا گیا،ایم پی اے نذیر چوہان پی آئی سی میں طبی معائنہ جاری ہے،پولیس انتظامیہ نے نذیر چوہان کو ہسپتال منتقل کیا،نذیرچوہان کو عارضہ قلب کے باعث پی آئی سی منتقل کیاگیا، پی ٹی آئی رکن صوبائی اسمبلی نذیر چوہان کو پولیس نے مختلف مقدمات میں حراست میں لیا ہے۔دوسری جانب مسلم لیگ ن نے نذیر چوہان کے معاملے پر اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کی حمایت کا فیصلہ کر لیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے پنجاب اسمبلی میں نذیرچوہان کے پروڈکشن آرڈرزکے معاملے پر اسپیکر اسمبلی پرویزالٰہی کی حمایت کا فیصلہ کرلیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے فیصلے کے بعد اپوزیشن لیڈرحمزہ شہباز کا پیرکو اسمبلی اجلاس میں شرکت کا امکان ہے۔ذرائع نے بتایا کہ آزاداراکین پنجاب اسمبلی نے بھی پروڈکشن آرڈر کے معاملے پر اسپیکر سے اظہار یکجہتی کا فیصلہ کیا جب کہ پاکستان تحریک انصاف جہانگیرترین گروپ نے کہا کہ نذیر چوہان کے حوالے سے اسپیکرکے پروڈکشن آرڈرکی توہین اسمبلی سے مذاق ہے۔ خیال رہے کہ جہانگیرترین گروپ نے نذیرچوہان کی حمایت میں بھرپور آواز اٹھانے کا فیصلہ کر رکھا ہے۔گذشہ روز پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء راجا ریاض کی رہائشگاہ پر جہانگرترین گروپ کے ارکان کا اجلاس ہوا، اجلاس میں گروپ کے ارکان نے نذیر چوہان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور نذیر چوہان کیخلاف کی گئی انتقامی کاروائیوں کی مذمت کی۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ نذیر چوہان کو کسی طرح بھی تنہا نہ سمجھا جائے، ترین گروپ نذیرچوہان کے ساتھ کھڑا ہے۔اجلاس میں ترین گروپ نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کو بھی خراج تحسین پیش کیا کہ اسپیکر نے پروڈکشن آرڈر سے منتخب نمائندوں کی عزت بحال کی۔ ترین گروپ کے ارکان نذیر چوہان سے اظہار یکجہتی کیلئے کل عدالت میں اکٹھے ہوں گے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ انتقامی کاروائیاں براشت نہیں ہیں، انتقامی کاروائیوں کیخلاف آواز بلند کریں گے۔ یاد رہے کہ 29 جولائی کو مقامی عدالت نے جہانگیر ترین گروپ کے رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا تھا، نذیر چوہان کے خلاف کار سرکار میں مداخلت، جان سے مارنے کی دھمکیوں سمیت دیگر دفعات کے تحت تیسرا مقدمہ بھی درج کیا گیا۔ایف آئی اے کی خصوصی ٹیم کی جانب سے جہانگیر ترین گروپ کے رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان کوجسمانی ریمانڈ کے لیے ضلع کچہری میں پیش کیا گیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ یوسف عبدالرحمان نے جسمانی ریمانڈ کی سماعت کی۔ دوران سماعت ایف آئی اے نے نذیر چوہان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے نذیر چوہان کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا اور رکن پنجاب اسمبلی کو 31 جولائی کودوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close