سابق چیف جسٹس اور ان کی اہلیہ کورونا میں مبتلا

لاہور(آئی این پی)سابق چیف جسٹس انور ظہیر جمالی اور ان کی اہلیہ میں بھی کوروناوائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق کورونا میں مبتلا سابق چیف جسٹس انور ظہیر جمالی اور ان کی اہلیہ کو گھر پر قرنطینہ کی تجویز دی گئی ہے۔دوسری جانب سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائزعیسی کی کورونا کے باعث طبیعت ناساز ہوگئی ہے اور انہیں علاج کے لیے نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسی کو مسلسل کھانسی اور بخار کی شکایت ہے، ڈاکٹروں نے چیک اپ کے بعد جسٹس فائز عیسیٰ کی اسپتال منتقلی کا فیصلہ کیا۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں جسٹس قاضی فائزعیسیٰ اور ان کی اہلیہ سرینا عیسیٰ میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد سے وہ اور ان کی اہلیہ گھر میں قرنطینہ میں موجود تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close