لاہور(پی این آئی)امن و امان کے تناطرمیں نو اور دس محرم الحرام کو بڑے شہروں میں موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق امن و امان کے تناطرمیں نویں اور دسویں محرم کو لاہور سمیت بڑے شہروں میں موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔محکمہ داخلہ کی جانب سے محرم الحرام کے دوران قیام امن کیلئے تیاریاں کا سلسلہ جاری ہے،اس حوالے سے ایک اعلی سطح کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نو اور دس محرم الحرام کو لاہور سمیت پنجاب کے بڑے شہروں میں موبائل فون سروس بند رکھی جائے گی۔محکمہ داخلہ نے موبائل فون سروس کی بندش کیلئے آئی جی آفس سے حساس شہروں کے تفصیلات مانگ لی ہیں۔ذرائع کے مطابق لاہور میں یوم عاشور کے جلوس کے روٹس اور گردونواح میں موبائل فون سروس بند کی جائے گی جبکہ لاہور کے دیگر علاقوں میں موبائل فون سروس بحال رہے گی۔اسی طرح ملتان، راولپنڈی، فیصل آباد، جھنگ، بہاو لپور، رحیم یار خان، اٹک، ڈی جی خان سمیت متعدد بڑے اضلاع میں موبائل فون سروس بند ہوگی۔دوسری جانب وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ محرم الحرام سخت کوویڈ پروٹوکول / ایس اوپیز کے تحت عقیدت واحترام سے منایا جائے گا۔وفاقی وزیر برائے مذہبی امور اور بین المسالک ہم آہنگی ، نور الحق قادری کی زیرصدارت محرم الحرام کے انتظامات سے متعلق ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں اسلام آباد ، راولپنڈی اور پشاور سے تعلق رکھنے والے علمائے اکرام نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ باقی صوبوں کے علماء ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شامل ہوئے۔ض شرکاء کو ملک میں کورونا وباکی موجودہ صورتحال ، ویکسینیشن مہم اور محرم مجالس اور جلوسوں کے دوران کرونا ایس اوپیز پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت سے آگاہ کیا گیا۔ تمام شرکاء نے اتفاق کیاکہ محرم الحرام سخت کوویڈ پروٹوکول / ایس اوپیز کے تحت عقیدت واحترام سے منایا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں