مارکیٹس، دفاترز، ریسٹورانٹس سب بند، سندھ کے بعد پنجاب حکومت نے بھی فیصلہ کر لیا

لاہور(پی این آئی) محکمہ صحت پنجاب نے لاہور کے 13 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا ہے، سیکرٹری ہیلتھ سارہ اسلم نے کہا کہ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں مارکیٹس، دفاترز، ریسٹورانٹس بند رہیں گے، لاک ڈاؤن 12 اگست تک نافذ رہے گا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت پنجاب نے لاہور کے تیرہ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا ہے، ان علاقوں میں علامہ اقبال ٹاؤن، عزیز بھٹی ٹاؤن،شالیمار ٹاؤن، گلبرگ، سمن آباد سمیت کینٹ کے کچھ علاقے شامل ہیں۔سیکرٹری ہیلتھ سارہ اسلم نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے ذریعے 12 اگست تک آمدورفت کنٹرول کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ڈی سی لاہور کی درخواست پر محکمہ صحت نے اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں ہدایت کی گئی ہے کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں مارکیٹس، دفاترز، ریسٹورانٹس بند رہیں گے۔اسمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں تمام مذہبی ، سیاسی ، ثقافتی اور پرائیویٹ اجتماعات پر پابندی عائد ہوگی۔ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں میں صرف اشیائے ضروریہ سے متعلق کاروبار کھل سکیں گے۔ بڑے ڈیپارٹمنٹل اسٹورز میں گروسری اور فارمیسیز کھل سکیں گی۔ لاک ڈاؤن کے دوران ہسپتالوں، کلینکس ، لیبارٹریز کے اہلکاروں کو استثنیٰ حاصل ہوگی۔ دوسری جانب حکومت کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر 18 سال سے کم عمرافراد کی کورونا ویکسی نیشن شروع کرنے پر غور کررہی ہے تاہم ویکسی نیشن سے متعلق حتمی فیصلہ آئندہ ہفتے ہوگا۔ذرائع کے مطابق تفصیلات کے مطابق حکومت نے کورونا ویکسی نیشن مزید تیز کرنے کیلئے مختلف آپشنز پر غور کرنا شروع کردیا ہے ،18 سال سیکم عمرافراد کی کورونا ویکسینیشن شروع کرنے پر غور کیا جارہا ہے ، اس حوالے سے مشاورت جاری ہے اور ویکسی نیشن سے متعلق حتمی فیصلہ آئندہ ہفتے ہوگا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ 18 سال سے کم عمر افراد کی ویکسی نیشن سٹریٹیجی پر غورجاری ہے ، پہلے مرحلے میں 15سی18سال کے افراد کی ویکسی نیشن اور دوسرے مرحلے میں 12 سے 15سال کے بچوں کی ویکسی نیشن پر غور ہورہا ہے۔ذرائع کے مطابق نادراسی18سال سے کم عمرافرادکی ویکسی نیشن پرمشاورت ہوگی، آزادکشمیر،گلگت بلتستان سمیت24بڑے شہراولین ترجیح ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close