جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی صحت سے متعلق تشویشناک خبر آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)کورونا میں مبتلا سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔جسٹس قاضی فائز عیسی اور ان کی اہلیہ کا کورونا ٹیسٹ چند روز قبل مثبت آیا تھا جس کے بعد جسٹس قاضی فائز عیسی کی صحت بگڑ گئی تھی،تاہم آج انہیں ہپستال منتقل کردیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ڈاکٹروں نے چیک اپ کے بعد جسٹس فائز عیسیٰ کی ہسپتال منتقلی کا فیصلہ کیا ہے۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو مسلسل کھانسی اور بخار کی شکایت ہے۔ خیال رہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور ان کی اہلیہ کا چندروز قبل کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔24 جولائی کو سپریم کورٹ کے ڈپٹی رجسٹرار کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ’جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور ان کی اہلیہ کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج قومی ادارہ صحت نے جاری کیے ہیں۔‘

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close