لاہور (پی این آئی) مسلم لیگ (ن) نے پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے رکن اسمبلی نذیرچوہان کے پروڈکشن آرڈرزکے معاملے پر سپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالٰہی کی حمایت کافیصلہ کرلیا۔مسلم لیگ (ن) کے فیصلے کے بعد اپوزیشن لیڈرحمزہ شہباز کا پیرکو اسمبلی اجلاس میں شرکت کاامکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ آزاداراکین پنجاب اسمبلی نے بھی پروڈکشن آرڈر کے معاملے پر اسپیکر سے اظہار یکجہتی کا فیصلہ کیا ہے جب کہ پی ٹی آئی جہانگیرترین گروپ کا کہنا ہےکہ نذیر چوہان کے حوالے سے سپیکرکے پروڈکشن آرڈرکی توہین اسمبلی سے مذاق ہے۔ مسلم لیگ (ن) نے پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے رکن اسمبلی نذیرچوہان کے پروڈکشن آرڈرزکے معاملے پر سپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالٰہی کی حمایت کافیصلہ کرلیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں