مجھے وزیراعظم نہ بنایا گیا تو۔۔۔بیرسٹر سلطان محمود کی دھمکی، وزیراعظم عمران خان بڑی مشکل میں پڑ گئے

لاہور(پی این آئی) سینئر صحافی کہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ خواجہ فاروق کو وزیراعظم آزاد کشمیر بنا دیا گیا ہے۔اس وقت مسئلہ بنا ہوا کہ بیرسٹر سلطان کسی صورت صدر بننے پر تیار نہیں۔ان کا گروپ چاہتا ہے کہ اگر برسٹر سلطان وزیراعظم نہیں بنتے تو تنویر الیاس بھی بھی نہ بنیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میٹنگ میں بیرسٹر سلطان نے یہاں تک کہا گنتی کرا لیں کشمیر کے ایم ایل ایز کس کے کے ساتھ ہیں۔اگر بیرسٹر سلطان کو وزیراعظم نہیں بناتے تو خدشہ ہے کہ پی ٹی آئی کا ایک بڑا دھڑا کچھ عرصے بعد الگ ہو جائے تو پی پی ن لیگ کے ساتھ مل کر معاملہ تبدیل کر سکتے ہیں۔ہوسکتا ہے خواجہ فاروق کا قرعہ نکل آئے۔جبکہ اس حوالے سے صحافی سہیل اقبال بھٹی کا کہنا ہے کہ میرا نہیں خیال پیپلز پارٹی اور ن لیگ اکٹھے ہو سکتے ہیں۔وزیراعظم آزاد کشمیر کا کمعاملہ طور پکڑنے کی ایک وجہ تنویر الیاس کی یہاں پر ورکنگ ہے۔الیکشن سے پہلے ان کی نظریں اس عہدے پر تھیں۔ایم ایل ایز سے رابطہ تھا،تنویر الیاس کی ورکنگ نے عمران خان کو فیصلہ لینے میں مشکل سے دوچار کیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل بتایا گیا کہ خواجہ فاروق احمد کو آزاد کشمیر کی وزارت عظمیٰ سونپ دیے جانے کا امکان ہے جبکہ بیرسٹر سلطان محمود کو صدارت کا عہدہ دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اپنے قریبی ساتھیوں سے تفصیلی مشاورت کی گئی ہے، آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کے نام کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔مزید بتایا گیا کہ جمعرات کے روز وزیراعظم کی زیرصدارت آزاد کشمیر کے نومنتخب ارکان کا اجلاس ہوا، جس کے بعد عمران خان سے بیرسٹر سلطان محمود ، خواجہ فاروق، تنویرالیاس اوراظہر صادق نےالگ الگ ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمرا ن خان نے ہرامیدوارسے15منٹ کی ملاقات کی ، اس دوران چاروں امیدواروں سے مختلف سوالات کیے گئے ، انٹرویو میں سیاحت، پن بجلی، معدنیات، صحت تعلیم وترقیاتی کاموں سے متعلق ویژن کے متعلق جاننے کی کوشش کی جس پر چاروں امیدواروں نے آزاد کشمیرسےمتعلق اپنی اپنی ترجیحات سے متعلق وزیراعظم عمران خان کو آگاہ کیا ، ملاقاتوں میں وفاقی وزیرعلی امین گنڈاپوربھی موجود تھے تاہم آزاد کشمیرکے وزیراعظم کی نامزدگی کے لیےعمران خان مزید رہنماؤں سے بھی مشاورت کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close