نور مقدم کیس، وکیل کا 40گھنٹے کی فوٹیج سے متعلق بیان، ملزم کے ریمانڈ میں توسیع

اسلام آباد(آئی این پی)نور مقدم قتل کیس میں ملزم ظاہر جعفر کے جسمانی ریمانڈ میں 2دن کی توسیع کر دی گئی،تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں سابق سفیر کی بیٹی نور مقدم کو قتل کرنے اور اس کا سر تن سے کاٹنے کے ملزم ظاہر جعفر کو ہفتہ کے روز جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر پیش کیا گیا،پیشی کے موقع پر عدالت سے پولیس کی جانب سے ملزم کے 3روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی، تاہم عدالت نے مزید 2دن کی توسیع دی، جس پر ظاہر جعفر کو مزید تفتیش کے لیے دوبارہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا، اور عدالت نے ملزم کو 2اگست کو دوبارہ عدالت کے سامنے پیش کرنے کا حکم دیا،سماعت کے دوران ایڈووکیٹ شاہ خالد نے عدالت کو بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج سے مزید کردار سامنے آئے ہیں، اور 40گھنٹے کی فوٹیج میں بہت سی نئی چیزیں سامنے آئی ہیں،دوسری جانب ملزم کے وکیل نے عدالت میں مزید جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی، انھوں نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کا پولی گرافک ٹیسٹ بھی کرا لیاگیا ہے، ملزم سے ریکوری ہو چکی ہے، مزید جسمانی ریمانڈ کی کیا ضرورت ہے؟

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close