لاہور (آئی این پی)لاہور میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز پر شہر کے 13علاقوں میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈائون لگانے کی تجویز دے دی گئی،ضلعی انتظامیہ کی طرف سے شہر کے 13ہاٹ سپاٹ علاقوں میں محکمہ ہیلتھ کو فوری مائیکرو سمارٹ لاک ڈائون لگانے کی تجویز دی گئی ہے، علامہ اقبال ٹائون میں ای ایم ای سوسائٹی اور ایل بلاک جوہر ٹائون، عزیز بھٹی ٹائون کے سی بلاک گرین سٹی میں لاک ڈائون کی تجویز دی گئی،کینٹ میں 6تا 9بی شامی روڈ، شالامار کے علاقوں انگوری باغ سکیم، یو ای ٹی بیگم پورہ، مجاہدہ آباد پر سمارٹ لاک ڈاون لگانے کی تجویز دی گئی، داتا گنج بخش ٹائون کے علاقوں میں ملک پارک، موہنی روڈ بلال گنج، سنت نگر، ریواز گارڈن، ساندہ، شاہ جمال، اسلام پورہ میں سمارٹ لاک ڈاون لگانے کی تجویز سامنے آئی،سمن آباد کے علاقوں میں مسلم ٹائون، پی این ٹی کالونی، عمر بلاک، وحدت کالونی، گلشن راوی، شیخ زید رہائشی کالونی اور مسلم ٹائون 100تا 146بی بلاک میں لاک ڈاون لگانے کی تجویز دی گئی، گلبرگ ٹائون میں 140تا 180ایچ بلاک ماڈل، شالامار ٹائون میں 174امان پارک کالج روڈ پر لاک ڈاون لگانے کی تجویز دی گئی، مائیکرو سمارٹ لاک ڈائون پالیسی کے تحت لگانے کے احکامات محکمہ صحت جاری کرے گا، ضلعی انتظامیہ نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اور پولیس کو الرٹ رہنے کے لیے مراسلہ ارسال کر دیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں