کورونا کی چوتھی لہر میں تیزی، گذشتہ 24 گھنٹے میں کتنے جان سے گئے؟

اسلام آباد(آئی این پی) ملک بھر میں کورونا وائرس میں ایک بار پھر تیزی سے اضافہ، مثبت کیسز کی شرح 8.46فیصد ریکارڈ کی گئی،کراچی میں کورونا کی چوتھی لہر سے لوگ زیادہ متاثر ہورہے ہیں ملک بھر میں 24گھنٹوں کے دوران کورونا سے 65افراجاں بحق ہو گئے۔ ہفتے کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 58ہزار 479ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4950 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ اب تک ملک میں 1کروڑ 59لاکھ 95ہزار 153 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں،ملک میں کووڈ 19کے مجموعی کیسز کی تعداد 10 لاکھ 29 ہزار 811 ہوگئی۔ جن میں سے 940,164مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ روز وبا نے مزید 65افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ اس طرح ملک میں اب تک اس وبا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 23 ہزار 360 ہوگئی ہے، جب کہ مثبت کیسز کی شرح 8.46فیصد ریکارڈ کی گئی ہے،ملک میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 66 ہزار 287ہے جبکہ صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 40 ہزار 164ہوچکی ہے، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 3 ہزار 187 کیسز تشویشناک حالت میں ہیں،ملک میں اب تک 2 کروڑ 33 لاکھ 35 ہزار 634 افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز جبکہ 63 لاکھ 12 ہزار 421 افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close