شہباز شریف کے پارٹی چھوڑنے کی خبروں پر سینئر ن لیگی لیڈر نے مؤقف دے دیا

لاہور (آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثناء اللہ نے صدر (ن) لیگ شہباز شریف کی پارٹی قیادت چھوڑنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان باتوں میں کوئی صداقت نہیں ہے، ہفتے کو لاہور کی انسدادِ منشیات کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران رانا ثنا اللہ نیکہا شہباز شریف ہماری پارٹی کے صدر ہیں، ان کے پارٹی قیادت چھوڑنے کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں ہے،میری طرح میاں شہباز شریف کے لیڈر بھی میاں نواز شریف ہیں، شہباز شریف پارٹی کے ساتھ ہیں اور رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ 3 سال بعد مالم جبہ کیس بھی ختم ہو گیا، بی آر ٹی کیس بھی ختم ہو گیا، وقت آ گیا ہے کہ ان قومی مجرموں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے ،سیالکوٹ میں ضمنی الیکشن پریزائیڈنگ افسران کے ذریعے چوری کروایا گیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close