جہانگیر ترین کے ساتھی کو جیل بھیج دیا گیا

لاہور(آئی این پی)مقامی عدالت نے سائبر کرائم کے مقدمے میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا،عدالت نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے )کی جانب سے ایم پی اے چوہان کی مزید جسمانی ریمانڈ کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا،نذیر چوہان کو وزیرِ اعظم کے مشیر برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ نذیر چوہان کو سائبر کرائم کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے،ایف آئی اے نے سائبر کرائم ایکٹ کے تحت درج کئے گئے مقدمے میں رکن اسمبلی نذیر چوہان کو جوڈیشل مجسٹریٹ یوسف عبدالرحمان کی عدالت میں پیش کیا اوران کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی،حکومتی جماعت کے گرفتار ایم پی اے نذیر چوہان کے خلاف کیس کی سماعت لاہور ضلع کچہری میں ہوئی،جوڈیشل مجسٹریٹ یوسف عبد الرحمان نے محفوط فیصلہ سنا دیا اور چوہان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا،نذیر چوہان پر شہزاد اکبر کے مذہبی عقیدہ بارے اشتعال انگیز بیان دینے کا الزام عائد ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close