امیدوار تیاری کر لیں، کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

راولپنڈی (پی این آئی) پاکستان بھر کے 42 کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر 12 ستمبر کو ہوں گے۔ کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی الیکشن کے لئے کاغذات نام زدگی جمع کرانے والے امیدواروں کی فہرست جاری کردی گئی ہے۔ امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال 31 جولائی سے شروع ہوکر 3 اگست تک جاری رہے گی۔ الیکشن کے حوالے سے ضابطہ اخلاق بھی جاری کردیا گیا ہے، الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو حکم دیا ہے کہ وہ 7 اگست تک اپنے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیں۔۔۔۔

دشمن کی توپوں میں کیڑے پڑیں، ن لیگی لیڈر نے بد دعا دے دی

لاہور (پی این آئی) سابق وفاقی وزیر پرویز رشید نے ن لیگ میں اختلافات کی خبروں پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ میں اختلاف کے خواب دیکھنے والے وہی پہلوان ہیں جو مقابلے میں اپنی شکست کے خوف سے کھاتے ہیں۔ پرویز رشید نے کہا کہ یہ وہی پہلوان ہیں جو ’دشمن کی توپوں میں کیڑے پڑجائیں‘جیسی دعائیں مانگتے ہیں۔ اس سے قبل شاہد خاقان عباسی ن لیگ میں اختلاف اور شہبازشریف کی صدارت چھوڑنے کی خبرویں کی تردید کرچکے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں