چوہدری پرویز الٰہی نے بزدار حکومت کو وارننگ دے دی

لاہور (پی این آئی) پنجاب اسمبلی کے اسپیکر چودھری پرویز الہٰی نے پی ٹی آئی جہانگیر ترین گروپ کے ایم پی اے نذیر چوہان کو پروڈکشن آرڈر کے باوجود ایوان میں نہ لانے پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ پرویز الٰہی نے اسمبلی کا اجلاس احتجاجاً ملتوی کردیا۔ ارکان نے ڈیسک بجا کر اسپیکر کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔ نذیر چوہان کے پروڈکشن آرڈر پر عمل درآمد نہ ہونے پر ایوان میں شیم شیم کے نعرے بھی لگائے گئے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close