پیپلزپارٹی کا بڑا سیاسی چھکا، مخالف سیاسی پارٹی کے بڑے رہنما کی وکٹ اڑا لی

کراچی (پی این آئی) وفاق میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومتی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سابق سینیٹر طاہر مشہدی پیپلزپارٹی میں شامل ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم رہنماء طاہر مشہدی نے پاکستان پیپلزپارٹی مین شمولیت کا اعلان کراچی میں پی پی رہنماء نثار کھوڑو کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کیا ، انہوں نے کہا کہ مہاجر سندھی کی تقسیم نہیں ہونی چاہے ، نفرتوں کو محبت سے ختم کیا جاسکتا ہے ، پیپلزپارٹی قائد اعظم کے منشورپر عمل کرنے والی جماعت ہے ، بلاول بھٹو، نثار کھوڑو اور پیپلزپارٹی کے کارکناں کا شکر گزار ہوں۔اس موقع پر پیپلزپارٹی کے رہنماء نثار کھوڑو نے کہا کہ بلاول بھٹو کی جانب طاہر مشہدی کو پیپلزپارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہتا ہوں ، امید ہے پیپلزپارٹی کو وہ اپنی صلاحیتوں سے مزید مضبوط کریں گے ، ہم کراچی کو اہمیت دیتے ہیں کیوں کہ پاکستان کی شروعات کراچی سے ہوتی ہے ، کشمیر کے عوام نے وفاقی حکومت کو مسترد کیا ہے۔خیال رہے کہ سابق سینیٹر طاہرمشہدی نے 2018 میں ایم کیو ایم پاکستان کے دونوں گروپوں سے لا تعلقی کا اعلان کیا تھا ، انہوں نے کہا کہ رابطہ کمیٹی کےحالیہ طرز عمل سےپارٹی کو نا قابل تلافی نقصان پہنچا ہے ، یہ نا لائق قیادت ہے جس کا کوئی ویژن نہیں ہے ، ایم کیو ایم پاکستان کی آپس کی لڑائیوں نے پارٹی کو تباہ کر دیا ہے ، صورتحال اگر ایسی ہی رہی تو ایم کیو ایم پاکستان آئندہ الیکشن بھی ہار جائے گی۔اب متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سابق سینیٹر طاہر مشہدی پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل ہو گئے ہیں ، ایم کیو ایم رہنماء نے پاکستان پیپلزپارٹی مین شمولیت کا اعلان کراچی میں پی پی رہنماء نثار کھوڑو کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کیا ، انہوں نے کہا کہ مہاجر سندھی کی تقسیم نہیں ہونی چاہے، نفرتوں کو محبت سے ختم کیا جاسکتا ہے ، پیپلزپارٹی قائد اعظم کے منشورپر عمل کرنے والی جماعت ہے ، بلاول بھٹو، نثار کھوڑو اور پیپلزپارٹی کے کارکناں کا شکر گزار ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close