شہباز شریف کی غصے میں استعفیٰ دینے کی دھمکی؟ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی بول پڑے

لاہور(پی این آئی)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پارٹی صدر شہباز شریف کے استعفے سے متعلق خبروں کی تردید کردی ہے۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ شہباز شریف پارٹی صدارت سے استعفیٰ دے رہے ہیں اور نہ ہی ن لیگ میں کوئی اختلاف ہے۔مسلم لیگ (ن) مکمل طور پر متحد ہے، پارٹی میں انتشار اور اختلاف کی بے بنیاد خبریں پھیلائی جارہی ہیں۔گزشتہ روز شہباز شریف کی جانب سے پارٹی صدارت کے عہدے سے استعفی دینے کی خبریں سامنے آئی تھیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل خبر آئی تھی کہ مسلم لیگ ن میں اختلافات کی ہنڈیا بیچ چوراہے پھوٹنے کو تیار ہے،آزاد کشمیر کے انتخابات میں ن لیگ کو دردناک شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور شہبازشریف حکمت عملی نظر انداز کرنے پر ناراض ہو گئے ہیں۔روزنامہ جنگ نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیاہے کہ اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے ناراض ہو کر پارٹی صدارت چھوڑنے کی مبینہ دھمکی بھی دی ہے ۔مسلم لیگ ن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کے روکنے پر فی الحال شہباز شریف خاموش ہیں، حمزہ شہباز نے شہباز شریف کو معاملہ نوازشریف کے سامنے اٹھانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ آزاد کشمیر انتخابات میں شکست کے بعد مریم نواز اب کم از کم ایک سال تک خاموش رہیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close