راولپنڈی ( آن لائن )آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان اورافغانستان کاامن ایک دوسرے سے وابستہ ہے دشمنوں کو امن عمل کو متاثر کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف سے افغان میڈیا وفد نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی جس میں آرمی چیف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میڈیاعوامی، سماجی اور ثقافتی رابطوں میں پل کا کردار ادا کر سکتا ہے میڈیا کی ذمہ داری ہے امن دشمنوں کی نشاندہی کرکے شکست دے افغانستان میں امن پاکستان کی دلی خواہش ہے پاکستان اورافغانستان کاامن ایک دوسرے سے وابستہ ہے دشمنوں کو امن عمل کو متاثر کرنیکی اجازت نہیں دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ مؤثربارڈر مینجمنٹ اور سیکیورٹی دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے دونوں ممالک علاقائی رابطوں سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں افغانستان میں پائیدارامن سے خطیمیں ترقی ہوگی اور پاک افغان یوتھ فورم سے باہمی رابطوں کو فروغ ملے گا پاک افغان نوجوان خطے کامستقبل ہیں۔افغان صحافیوں نے آرمی چیف سے ملاقات اور بات چیت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے امن کے لئے پاکستان کی سنجیدہ کوششوں کی بھی تعریف کی۔ افغان صحافیوں نے بڑی تعدادمیں مہاجرین کا خیال رکھنے پربھی شکریہ اداکیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں