کراچی(آئی این پی) صوبہ سندھ بھر میں ہفتہ (آج) سے 8اگست تک جزوی لاک ڈائون نفاذ کی تفصیلات سامنے آ گئیں ، تفصیلات کے مطابق جزوی لاک ڈائون میں مارکیٹیں بند رہیں گی، ریٹیل کاروبار بند رہے گا، ریسٹورنٹس میں ڈائننگ پر پابندی ہوگی، بینکوں میں حاضری کم رکھنے کا کہا جائے گا گے، میڈیا نمائندوں کو ماسک کے ساتھ کام کی اجازت ہوگی، ٹرانسپورٹ چلے گی لیکن ان کے لیے جو ویکسین لگوانے کے لیے نکلیں گے، ایکسپورٹ انڈسٹری کھلی رہے گی، ریسٹورنٹس کو صرف آن لائن ڈیلیوری کی اجازت ہوگی، گروسری، میڈیکل اسٹور، گوشت اور دودھ دکانیں، فارمیسی، بیکریز اور دیگر ضروری اشیا کی دکانیں کھلی رہیں گی، صوبے میں ادویات اور کھانے پینے کی ضروری اشیا کا کاروبار کھلا رہے گا، نجی دفاتر بند رکھے جانے کی تجویز دی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں