پنجاب کے اکثر عوام حکومتی کارکردگی سے غیر مطمئن، تازہ ترین سروے کے تہلکہ خیز نتائج آگئے

لاہور(پی این آئی) پنجاب کے57 فیصد شہریوں نے ملک کی سمت کو غلط قرار دے دیا، 46 فیصد شہریوں نے بزدار حکومت کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا، 49 فیصد شہریوں کے نزدیک ملک کا سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی ہے۔ تفصیلات کے مطابق انسٹیٹیوٹ فارپبلک اوپینین ریسرچ نے 7 ہزار سے زائد افراد کی رائے پر مشتمل سروے کیا ہے جس کے مطابق پنجاب کے57 فیصد شہریوں نے ملک کی سمت کو غلط قرار دیا ہے جبکہ 38 فیصد کی رائے ملک کی سمت کو درست قرار دیا ہے۔ سروے میں عوام کی جانب سے یہ رائے بھی سامنے آئی ہے۔ کہ 46 فیصد شہریوں نے بزدار حکومت کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا، 32 فیصد نے حکومت پنجاب کی کارکردگی کو تسلی بخش کہا ہے، 49 فیصد شہریوں کے نزدیک ملک کا سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی ہے، 19 فیصد شہریوں کے نزدیک بےروزگاری، 13 فیصد نے غربت کو بڑا مسئلہ قراردیا ہے۔موجودہ معاشی صورتحال کو دیکھتے ہوئے پنجاب کے 52 فیصد شہری نے کہا کہ حکومت کو مدت پوری کرنی چاہیے جبکہ 43 فیصد شہریوں نے رائے دی کہ حکومت کو مدت پوری نہیں کرنی چاہیے۔دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ40 لاکھ افراد کو غربت سے نکالنے کا کامیاب پاکستان منصوبہ لانچ کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی رہنماؤں کے اجلاس میں لوگوں کو کامیاب پاکستان منصوبے کی آگاہی دینے کے لیے مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اس منصوبے کے تحت چالیس لاکھ افراد کو غربت سے نکالا جائے گا۔اجلاس میں حکومت کی 3 سال کی کارکردگی رپورٹ پر تجاویز طلب کی گئیں، اور 18 اگست کو حکومت کی 3 سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close