شاہراہیں بند، زمینی رابطہ منقطع، شاہراہ قراقرم،بابوسر ناران ہائی وے بند

چلاس(آئی این پی ) گلگت بلتستان میں شدید بارشوں کے باعث ندی نالوں میں آنے والی طغیانی نے تباہی مچادی، استور میں صورت حال خراب ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چلاس میں بارشوں کے بعد ندی نالوں میں آنے والی طغیانی کے باعث تتہ پانی کے مقام پر سڑک سیلابی ریلے میں بہہ گئی جبکہ کئی مقامات پر لینڈسلائیڈنگ سے شاہراہ قراقرم،بابوسر ناران ہائی وے بند ہوگئی۔ گلگت بلتستان کے ضلع استور کے گاں میر ملک سمیت نواحی آبادی میں طوفانی بارشوں کے بعد لینڈ سلائیڈنگ سے متعدد گھر تباہ اور درجنوں کو جزوی نقصان پہنچا ہے،گاں کا واحد آر سی سی پل بھی سلائیڈنگ کی زد میں آکر بہہ گیا ہے اور کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں ۔رابطہ سڑکیں متاثرہ ہونے کے باعث مقامی آبادی مشکلات کا شکار ہوگئی ہے۔ اہل علاقہ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے فوری نوٹس لے کر رابطہ سڑکیں اور آر سی سی پل کو بحال کیا جائے اورمتاثرین کو ہنگامی امداد فراہم کی جائے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں