کراچی(آئی این پی ) شہر قائد میں برساتی نالوں اور اطراف میں کچرا پھینکنے پر 2ماہ کیلئے پابندی عائد کردی گئی ، پابندی کا فیصلہ سندھ سالڈویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے سیکریٹری کی سفارشات پرکیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں برساتی نالوں اور اطراف میں کچرا پھینکنے پر 2ماہ کیلئے پابندی عائد کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، جس میں کہا گیا کہ پابندی کا فیصلہ سندھ سالڈویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے سیکریٹری کی سفارشات پرکیاگیا۔ سندھ سالڈویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے سیکریٹری جانب سے سفارشات میں کہا گیا تھا کہ تین بڑے نالوں گجر، اورنگی اورمحمودآباد نالے کیسروے کئے گئے، جس سے پتہ چلا ہے کہ 3 نالوں کے اطراف 100سے زائد کچرے چننے والے گروہ کام کرتے ہیں ، تمام گروہ مرضی کی اشیا اکھٹی کرکے باقی کچرا نالوں میں ڈال دیتے ہیں۔ سفارشات میں کہا ہے کہ شہر بھر کے تمام نالوں کی یہی صورتحال ہے، سندھ حکومت ہر سال نالے صاف کرتی ہے پھر صورتحال ویسی ہی ہو جاتی ہے، نالوں میں کچریکی وجہ سے بارشوں میں نالے ابل پڑتے ہیں۔ سندھ سالڈویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے سیکریٹری کا کہنا تھا کہ کراچی میں بارشوں کے دوران سیلابی صورتحال کی وجہ بھی یہی کچرا ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں