اسلام آباد کے تعلیمی ادارے کھولنے کا نوٹیفیکیشن جاری‎‎

اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی دارالحکومت میں تعلیمی داروں کو کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاگیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت تعلیم نے 2اگست سے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق جس کے مطابق گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد تعلیمی ادارے 2 اگست سے کھول دئیے جائیں گے، تعلیمی اداروں کے اسٹاف کیلئے کورونا ویکسینشن لازمی قرار دی گئی ہے۔

اسلام آباد کے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ، کب کھلیں گے؟

اسلام آباد(آئی این پی ) وفاقی حکومت نے اسلام آباد کے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کرلیا، وفاقی وزارت تعلیم نے تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد تعلیمی ادارے 2 اگست سے کھول دئیے جائیں گے، تعلیمی اداروں کے اسٹاف کیلئے کورونا ویکسینشن لازمی قرار دی گئی ہے۔ وزارت تعلیم نے ہدایت کی کہ تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے، ویکسینیشن کے بغیر اسٹاف کو متعلقہ ادارے میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا، ضلعی انتظامیہ اچانک کسی بھی تعلیمی ادارے کا دورہ کر سکتی ہے، پرائیویٹ تعلیمی ادارے اپنے اسٹاف کی ویکسینیشن کو یقینی بنائیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں