لاہور ( پی این آئی )مسلم لیگ ن میں اختلافات کی ہنڈیا بیچ چوراہے پھوٹنے کو تیار ہے،آزاد کشمیر کے انتخابات میں ن لیگ کو دردناک شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور شہبازشریف حکمت عملی نظر انداز کرنے پر ناراض ہو گئے ہیں۔روزنامہ جنگ نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیاہے کہ اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے ناراض ہو کر پارٹی صدارت چھوڑنے کی مبینہ دھمکی بھی دی ہے ۔مسلم لیگ ن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کے روکنے پر فی الحال شہباز شریف خاموش ہیں، حمزہ شہباز نے شہباز شریف کو معاملہ نوازشریف کے سامنے اٹھانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ آزاد کشمیر انتخابات میں شکست کے بعد مریم نواز اب کم از کم ایک سال تک خاموش رہیں گی۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں