اسلام آباد (پی این آئی) ایک اور اعلیٰ عدالت کے جج عملے سمیت کورونا کا شکار ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی اپنے عملے کے ارکان سمیت کورونا وائرس کا شکار ہوگئےہیں۔جسٹس محسن اختر کیانی کے اسٹاف کے ارکان افتخار، ریڈر مدثر ریاض ، کلرک طاہر محمود، نائب کورٹ جعفر شاہ اور نائب قاصد بھی کورونا میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کورونا کے باعث خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔۔ جسٹس کیانی کی کورٹ کے تمام کیسز کی کاز لسٹ منسوخ کردی گئی ہیں جبکہ کورٹ روم ڈس انفیکٹ کرایا گیا۔ ۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں